آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی گھنٹی بجادی

اتوار 5 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایک بار پھر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی گھنٹی بجا دی ہے، بحران سے بچنے کیلئے ایل این جی اور خام تیل جہازوں کا شیڈول تیار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

او سی اے سی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کی وجہ سے پورٹ قاسم بندرگاہ پر پٹرولیم مصنوعات لے کر آنے والے جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور جہازوں کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔

اس سے ایک بار پھر ملک گیر سطح پر پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، ایل این جی کی درآمد سے سب سے زیادہ فوٹکو ٹرمینل متاثر ہوگا۔او سی اے سی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے بہتر پلاننگ نہ ہونے کے باعث یہ صورت حال درپیش ہے، پٹرولیم مصنوعات کے جہازوں کو ترجیح نہ دی گئی تو ہر بحری جہاز سے مصنوعات کی ترسیل میں دس روز کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :