راولپنڈی چیمبر انڈسٹریل سٹیٹ کے فیکٹری مالکان کے اعزاز میں ظہرانہ (جکل) دیگا

اتوار 5 اپریل 2015 15:49

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)راولپنڈی چیمبر انڈسٹریل سٹیٹ روات کے فیکٹری مالکان کے اعزاز میں ظہرانہ (کل)پیر کو دیگا ۔مینجمنٹ بورڈآر سی سی آئی انڈسٹریل سٹیٹ کے مطابق راولپنڈی چیمبر کی مجلس عاملہ نے انڈسٹریل سٹیٹ کے مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مینجمنٹ بورڈ اور انڈسٹریل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کے مابین رابطہ کے فروغ اور ہم آہنگی کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے تمام فیکٹری مالکان اور پلاٹ ہولڈرز کے اعزاز میں (کل )پیر کو ظہرانہ دیا جائے گا ۔