ایل پی جی ایسوسی ایشن نے درآمدی گیس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

مقامی گیس مہنگی ،زہریلی درآمدی گیس سستی ہونے کے باعث زیادہ فروخت ہو رہی ہے، فاروق افتخار مقامی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں مناپلی قائم کرنے کیلئے درآمد گیس پر پابندی لگوانا چاہتی ہے، عرفان کھوھر

اتوار 5 اپریل 2015 15:47

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن نے درآمدی گیس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہریلی گیس سستی ہونے کے باعث زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا ہے کہ درآمدی گیس میں زہریلے کیمیکل شامل کئے گئے ہیں جن کی درآمد پر فوری پابندی عائد کی جائے، انہوں نے کہا کہ درآمدی گیس 66 روپے فی کلو اور مقامی گیس 77 روپے فی کلو گرام ہے جسے مہنگی ہونے کے باعث گاہگ نہیں خریدتے ۔

دوسری طرف ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مقامی ایل پی جی پیداواری کمپنیاں مناپلی قائم کرنے کیلئے درآمدی گیس پر پابندی لگوانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایران سے آنیوالی گیس میں زہریلے کیمیکل پائے جاتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے کوئٹہ سرحد پر لیبارٹری قائم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :