اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کا تسلسل مارچ میں بھی قائم رہا ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کا فوڈ پرائس انڈیکس ماہانہ بنیادوں پر 1.5فیصد نیچے آگیا
اتوار 5 اپریل 2015 15:20
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کا تسلسل مارچ میں بھی قائم رہا ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) کا فوڈ پرائس انڈیکس ماہانہ بنیادوں پر 1.5فیصد نیچے آگیا جبکہ ایک سال میں اس کی سطح میں 18.7فیصد کمی ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کی قیمت مزید نیچے آکر فروری 2009 کی کم ترین سطح پرآنے کے علاوہ پکانے کے تیل، سیریلز اور گوشت کی قیمتوں میں کمی انڈیکس گھٹ جانے کی وجہ بنی، مارچ میں صرف ڈیری پرائسز میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان اپریل 2014سے جاری ہے، بیشتر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ اچھی پیداوار اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بنی۔ ایف اے او کے مطابق مارچ میں چینی کی قیمتیں فروری سے 9.2فیصد کم ہوگئیں جس کی بڑی وجہ بہتر پیداوار کی امید اور چینی کے بڑے ایکسپورٹر برازیل کی کرنسی کی قدر میں کمی ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ سیریلز کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر 1.1فیصد کمی ہوئی تاہم ایک سال میں سیریلز کی قیمتیں 18.7فیصد کم ہوچکی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.