رواں مالی سال جولائی تا جنوری؛ذاتی قرض میں اضافہ، ساڑھے اکیس ارب روپے کے ذاتی قرض حاصل کئے گئے

اتوار 5 اپریل 2015 15:18

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)رواں مالی سال کے دوران ذاتی قرض میں اضافہ ہو گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ساڑھے اکیس ارب روپے کے ذاتی قرض حاصل کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے فروری تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ذاتی قرضوں کا مجموعی حجم تین سو انسٹھ ارب روپے ہو گیا۔ اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے دس ارب روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم تہتر،ارب روپے سے بڑھ گیا۔ مکانوں کی تعمیر کے لئے حاصل قرضوں کا حجم انتالیس ارب روپے ہو گیا۔