ایف بی آرنے کمرشل امپورٹرز کے لیے کمپریسر اسکریپ کی فروخت کے طریقہ کار میں ترامیم اور ان رجسٹرڈ لوگوں کو سپلائی پر1فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا جائزہ لینا شروع کردیا
اتوار 5 اپریل 2015 15:18
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کمرشل امپورٹرز کے لیے کمپریسر اسکریپ کی فروخت کے پروسیجر میں ترامیم اور ان رجسٹرڈ لوگوں کو سپلائی پر1فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، ساتھ ہی کمرشل امپورٹرز و صنعتی صارفین کے لیے اسٹیل اسکریپ کی درآمد و فروخت پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئرن و اسٹیل کے دوبارہ قابل استعمال ہونے والے اسکریپ کے درآ مد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل کی درخواست کی تھی جس پر ایف بی آر نے متعلقہ آر ٹی او کو ہدایت کی تھی کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے ساتھ معاملے کا حل نکالا جائے۔(جاری ہے)
دستاویز میں بتایا گیاکہ پیٹریاٹ میٹلز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ہیں جس میں کمرشل امپورٹرز کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ صنعتی صارفین اور کمرشل امپورٹرز پر کمپریسر اسکریپ کی درآمد پر 5 ہزار600 روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد ہے مگر صنعتی صارفین کی طرف سے درآمد کیے جانے والے اسکریپ پر عائد سیلز ٹیکس قابل ایڈجسٹ ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل امپورٹرز کا کہنا ہے کہ صنعتی اور کمرشل امپورٹرز کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے اور اگر یہ ٹیکس قابل ایڈجسٹ ہے تو اس کی سہولت کمرشل امپورٹرز کو بھی دی جائے، اسی طرح کمرشل امپورٹرز کی طرف سے درا?مد کیے جانے والے اسکریپ پر 6فیصد انکم ٹیکس اور 3 فیصد ویلیو ایڈیشن سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں اسٹیل میلٹرز کے لیے یہ شرح 1فیصد اور ری رولنگ انڈسٹریز کے لیے صفر ہے، اس تفریق کی وجہ سے کمرشل امپورٹرز کے لیے مسابقت کی فضا نہیں رہتی، اس کے علاوہ کمرشل امپورٹرز کی سپلائز سے متعلق اسپیشل پروسیجر رولز 2007 میں کوئی میکنزم نہیں دیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیاکہ کمرشل امپورٹرز کی جانب سے 6فیصد انکم ٹیکس اور3 فیصد ویلیو ایڈیشن سیلز ٹیکس کے بارے میں موقف درست نہیں کیونکہ کمرشل امپورٹرز اور صنعتی انڈر ٹیکنگ پر خام مال درا?مد کرنے والوں پرجو ٹیکس عائد ہے وہی شرح کمرشل امپورٹر کے لیے کمپریسر اسکریپ کی دآمد پر بھی لاگو ہے اور ان سب کے لیے ایک جیسی شرح سے ٹیکس عائد ہے، اس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی گئی البتہ یہ درست ہے کہ کمرشل امپورٹرز کو ایڈجسٹمنٹ کی سہولت نہیں دی گئی لیکن کمرشل امپورٹرز کو سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی سہولت دی جاتی ہے تو اس سے فلائنگ و جعلی انوائسز کو فروغ ملے گا، دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ صنعتی صارفین کو درا?مدی سطح پر وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ ان کے بجلی کے استعمال پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں دی جاتی ہے لہٰذا کمرشل امپورٹرز اس کٹیگری میں ا?تے ہی نہیں، اس لیے ان کی سیلز ٹیکس ایڈجسمنٹ نہیں بنتیمزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.