ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیونے ملک میں کھیپوں کی منظم کارٹل کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کردیا

اتوار 5 اپریل 2015 15:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو ایف بی آر نے ملک میں کھیپوں کی منظم کارٹل کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آئی اینڈ آئی ہارون محمد ترین کی ہدایات پرکراچی، اسلام آباد ،لاہور ایئرپورٹ پر آئی اینڈ آئی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے، یہ ٹیمیں تین نکاتی میکنزم کے تحت تمام ایئرپورٹس پرگراوٴنڈ اسٹاف، پائلٹ سمیت تمام کریو ممبران اورانکے پرسنل لگیج کے علاوہ ان مسافروں پرمستقل نظر رکھے گی جو مستقل بنیادوں پردبئی، بنکاک سمیت دیگر ممالک کا سفرکررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی اینڈ آئی حکام کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رات گئے پاکستان پہنچنے والی فلائٹس میں کھیپوں کا منظم کارٹل نہ صرف دبئی بلکہ یورپ سے بھی الیکٹرونکس مصنوعات، سونا، جعلی امریکی ڈالر اور 5000 روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کررہے ہیں، پاکستان میں طویل دورانیے سے کھیپوں کا منظم کارٹل ہرسال ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچارہا ہے، ایئرپورٹس پر تعینات ہونے والی آئی اینڈ آئی کی خصوصی ٹیمیں مسلسل بیرون ملک سفرپر جانے والے مسافروں کے سفر کے مقاصد سے بھی آگہی حاصل کریں گی جبکہ جہاز کے کریو اور گراوٴنڈ اسٹاف کی نقل وحرکت ودیگر سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ دبئی میں یکم اپریل سے شروع ہونے والے دبئی فیسٹیول میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی مسافروں کی واپسی پرسخت مانیٹرنگ کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، فیسٹول 4 اپریل 2015 کو اختتام پزیر ہوگا جس کے بعد پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پرآئی اینڈ آئی کی اضافی فورس تعینات کر دی جائے گی کیونکہ ڈائریکٹویٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیوکو یہ اطلاع ملی ہے کہ دبئی فیسٹول میں خریدی جانے والی مختلف اقسام کی قیمتی اشیا منظم کھیپی مافیا اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس کی تمام ایئرپورٹس پرآئی اینڈ آئی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کریں گی اور کھیپ اسمگل کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی

متعلقہ عنوان :