تحریک دفاع حرمین شریفین کا سربراہی اجلاس 8 اپریل کو طلب

اتوار 5 اپریل 2015 14:53

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) تحریک دفاع حرمین شریفین کا سربراہی اجلاس 8 اپریل کو طلب کر لیا گیا جس میں یمن کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

جس میں جے یو آئی ( سمیع الحق ) ، انصار الامہ پاکستان ، اہل سنت والجماعت ، پاکستان شریعت کونسل ، جمعیت مشائخ پاکستان ، مجلس احرار اسلام کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی ۔