ضلع صوابی میں واقع دی رائزنگ سٹار پبلک سکول پنجمن صوابی میں پہلی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

اتوار 5 اپریل 2015 14:53

صوابی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) گذشتہ دن ضلع صوابی میں واقع دی رائزنگ سٹار پبلک سکول پنجمن صوابی میں تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سکول انتظامیہ، اساتذہ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور دیگرافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مہمانان خصوصی میں ہلال پبلک سکول پنجمن صوابی کے پرنسپل ظاہر شاہ، عبدالولی خان یونیورسٹی آف مردان جیالوجی ڈ یپارٹمنٹ کے انچارج رفیق احمد اورگورنمنٹ ہائی سکول جھنڈا صوابی کے سابق پرنسپل انورالحق جبکہ پشاور پبلک سکول کے سابق پرنسپل محمد ادریس نے بطور صدرارت شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ترجمہ کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد سکول کے سابق پرنسپل عبدالعزیز اور موجودہ پرنسپل جنید احمد نے تقریب میں شریک تمام آئے ہوئے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورپوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دے کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں طلباء و طالبات ملی نغموں اور نظمو ں کی دھن سے فضا کو مسحور کن کر دیا اور مختلف خاکوں کی پرفارمنس پیش کرتے ہوئے شرکاء کے دل جیت لئے جس کی بدولت طلباء و طالبات نے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر خصوصی مہمانوں نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے طلبا ء و طالبات کی قابلیت اور لگن اور سکول سٹاف کی انتھک محنت کوسراہا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تقریب میں محمد ادریس، انورالحق، ظاہر شاہ ،رفیق احمد، جواد احمد، عبدالعزیز،جنید احمد، فدا محمد، شاہین خان، نجیب ا للہ، علی شیر اور دیگر نے پوزیشن ہولڈرزطلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور شاندار نتائج پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کے والدین کو مبارکباددی جبکہ سکول سٹاف میں سے بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس اور کیش ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

سکول انتظامیہ کی طرف سے پروگرام آرگنائزر عامر خان کو بھی بہترین انتظامات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کمپئرنگ کے فرائض معاذ احمد نے سرانجام دیتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورپوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔اور دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا