جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈز میں ملوث14رکنی گروہ بے نقاب
گروہ کے مزید افراد کی گرفتاریوں کی صورت میں مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں، آئی اینڈ آئی حکام
اتوار 5 اپریل 2015 14:45
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے قومی خزانے سے جعلی کمپنی اور جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے مالیت کے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کے ایک اور14 رکنی گروہ کا سراغ لگاکرگروہ کے ایک رکن اور میسرز زینت امپیکس کے پروپرائیٹر محمد عادل اشرف کو گرفتار کرلیا ہے جوشعبہ ٹیکسٹائل کوایس آراو1125 کے تحت ملنے والی ترغیبات کے غیرقانونی استعمال میں بھی ملوث ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں رجسٹرڈ میسرز ابوبکرانٹرپرائزز نامی جعلی کمپنی نے قومی خزانہ میں ایک روپپہ ٹیکس ادا نہ کرنے کے باوجود جعلی دستاویزات پر سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 4 کروڑ89 لاکھ63 ہزار روپے کی غیرقانونی وصولیاں کی ہیں۔(جاری ہے)
آئی اینڈ آئی حکام نے بتایا کہ مذکورہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ دبئی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاہم اس ماسٹر مائنڈ کا نام فی الوقت صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
گروہ کے گرفتار رکن نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گروہ کے ماسٹر مائنڈ نے ان کے نام سے مختلف بینکوں میں26اکاوٴنٹس کھلوائے تھے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کے بھی مختلف بینکوں میں 26 سے زائد اکاوٴنٹس ہیں جن کے چیکس پران سے پہلے ہی دستخط لے کرگروہ کے سرغنہ نے وہ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں تاکہ غیرقانونی کام تیز رفتاری کے ساتھ ہوسکے جبکہ اکاوٴنٹ ہولڈرکو اس کے عوض کمیشن کی مد میں انتہائی معمولی رقم دی جاتی تھی۔گرفتاررکن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کراچی کے کچھ بڑے ٹیکسٹائل یونٹس ترغیبی ایس آراو1125 سے استفادے کے باوجود قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں اس گروہ کے توسط سے بھاری نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں، ترغیبی ایس آراوکے تحت رعایتی ٹیرف پر درآمدی خام مال غیررجسٹرڈ شخص یا ادارے کوفروخت کرنے کی صورت میں ان ٹیکسٹائل ملوں پر5 فیصد سیلزٹیکس عائد ہوتا ہے لیکن ان ٹیکسٹائل یونٹوں نے غیررجسٹرڈ افراد واداروں کو خام مال فروخت کرکے مذکورہ گروہ کے تعاون سے عائد ہونے والے5 فیصد سیلزٹیکس کی چوری کی۔آئی اینڈ آئی کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے مزید افراد کی گرفتاریوں کی صورت میں مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں اور آئی اینڈ آئی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایس آراو1125 سے استفادے کے باوجود5 فیصد سیلزٹیکس چوری میں ملوث ٹیکسٹائل یونٹوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.