حکومت کی عدم توجہی ، چاول کی صنعت مشکلات کا شکار

اتوار 5 اپریل 2015 14:26

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) حکومت کی عدم توجہی ، چاول کی صنعت مشکلات کا شکار ہو گئی ۔ دنیا کی بیشتر مارکیٹیں پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی برآمد کنندگان نے قدم جمانا شروع کر دیئے ایک رپورٹ کے مطابق برآمدات نہ ہونے سے گوداموں میں موجود اربوں روپے
مالیت کا چاول خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میں ابھی بھی 26 ارب روپے موجود ہیں حکومت چاول کی تجارت کے فروغ کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے ۔