تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث موت کا کھیل جاری، مزید 6 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

اتوار 5 اپریل 2015 14:24

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث موت کا کھیل جاری، مزید 6 بچے زندگی کی ..

مٹھی/ چھاچھرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث موت کا کھیل جاری ۔ غذائی قلت کے شکار مزید 6 بچے سول ہسپتال مٹھی اور چھاچھرو میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔ رواں سال غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 122 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے مزید 5 بچے سول ہسپتال مٹی میں دم توڑ گئے ہیں جبکہ چھاچھرو ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سول ہستپال مٹی میں غذائی قلت کے باعث 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی عمریں 2 سے 8 ماہ تک ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا نام زبیدہ ، عبدالرزاق ، کیلو ماوجی شامل ہیں جبکہ غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے مزید 43 افراد زیر علاج ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی موجود ہے جبکہ دوسری طرف چھاچھرو ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار نوزائیدہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :