لاہور کینٹ بورڈ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
260 کاغذات میں سے 239 منظور 21 مسترد ، 6 اپریل سے کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر ہوں گی
اتوار 5 اپریل 2015 14:22
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) لاہور کینٹ بورڈ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ، کل 260 کاغذات جمع ہوئے جس میں سے 239 منظور اور 21 مسترد ہو گئے۔ 6 اپریل سے کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلا ف اپیلیں جمع ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد کینٹ بورڈ کی 10 نشستوں کے کل 117 کاغذات جمع ہوئے جن میں 104 منظور اور 13 مسترد ہوگئے۔
والٹن بورڈ کی 10 نشتوں کے لئے کل 143 کاغذات جمع ہوئے جن میں سے 135 منظور اور 8 مسترد ہو ئے۔ کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 6 اپریل تک کی جا سکے گی جبکہ اپیل کے لئے ڈائریکٹر ملڑی لینڈ اینڈ کینٹ صفدر بھٹی اپیلٹ اتھارٹی ہوں گے۔(جاری ہے)
لاہور کینٹ کے وارڈ نمبر 1 میں کل 11 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ایک امیدوار کے کاغذات مسترد ہوئے ، وارڈ نمبر 2 میں 17 کاغذات جمع تمام منظور ، وارڈ نمبر 3 میں 12 جمع اور ایک مسترد ، وارڈ نمبر 4 میں 17 جمع تین مسترد ، وارڈ نمبر 5 میں 7 جمع ایک مسترد ، وارڈ نمبر 6 میں 6 جمع تمام منظور ، وارڈ نمبر 7 میں 14 کاغذات جمع ہوئے تمام منظور ، وارڈ نمبر 8 میں 10 جمع 6 منظور 4 مسترد ، وارڈ نمبر 9 میں 12 جمع ہوئے تمام منظور ، وارڈ نمبر 10 میں 11 جمع ہوئے 8 منظور اور 3 مسترد ، والٹن بورڈ کے وارڈ نمبر 1 میں کل 13 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس میں سے 11 منظور اور 2 مسترد ، وارڈ نمبر 2 کل 16 جمع ہوئے 14 منظور جبکہ 2 مسترد ہو گئے ، وارڈ نمبر 3 میں 11 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر4 میں 11 کاغذات جمع ہوئے جبکہ 10 منظور اور ایک مسترد ، وارڈ نمبر 5 میں کل 14 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر 6 میں کل 19 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر 7 میں 18 جمع ہوئے 17 منظور ایک مسترد، وارڈ نمبر 8 میں 12 جمع ہوئے 11 منظور اور ایک مسترد، وارڈ نمبر 9 میں 16 جمع ہوئے ، 15 منظور اور ایک مسترد جبکہ وارڈ نمبر10 میں 13 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.