ماڈل ایان علی کے ایک سال میں 15 دوروں کا راز تاحال نہ کھل سکا

منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی تو ایان علی کو 7 سے 10 سال قید بھی ہو سکتی ہے، ذرائع

اتوار 5 اپریل 2015 14:20

ماڈل ایان علی کے ایک سال میں 15 دوروں کا راز تاحال نہ کھل سکا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کے ایک سال میں 15 دوروں کا راز تاحال نہ کھل سکا جبکہ بعض دیگر ملکوں کے دوروں نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے تفتیش کے نئے راستے کھول دیئے ہیں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی تو 7 سے 10 سال قید بھی
ہو سکتی ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ماڈل ایان علی کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے جتنا سلجھاتے ہیں یہ اتنا ہی الجھتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

15 دوروں کا تاحال مکمل ریکارڈ تک دستیاب نہیں اور آخر انہوں نے یہ دورے کیوں کئے اس کا بھی تاحال کوئی جواب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس نہیں ۔ ایف بی آر ، کسٹم اور نجائے کتنے اداروں کے تحت تفتیش ہو رہی ہے مگر نتیجہ وہی دھاک کے تین پات ، ابھی تک اس بات کا بھی پتہ چلانا باقی ہے کہ ماڈل ایان علی کے پیچھے کون سے عناصر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :