قائد اعظم محمد علی جناح کو ننھے منے بچے اور طالب علم بھی پیسے بجھواتے تھے

اتوار 5 اپریل 2015 14:20

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) قائد اعظم محمد علی جناح کو ننھے منے بچے اور طالب علم بھی قیام پاکستان سے قبل مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت مسلم لیگ کے لئے پیسے بجھواتے تھے ۔

(جاری ہے)

ثریا احمد نامی ایک طالبہ نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ میں نے کچھ روپے اپنی پاکٹ منی سے لیگ فنڈز کے لئے بچائے ہیں مجھے آپ کا پتہ ٹھیک سے معلوم نہیں اگر یہ خط آپ کو مل جائے تو اپنے پتے سے ضرور مطلع کریں تاکہ آپ کو روپے بجھوا سکوں ۔ ہے تو یہ حقیر سی رقم پاکستان کی سکیم مجھے بے حد پسند ہے یہ خط 17 جون 1942 کو قائد اعظم کو بھیجا گیا تھا اور یہ خط دارالنور ( ایبٹ آباد ) سے بجھوایا گیا تھا ۔