بھارت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیشکش کردی
اتوار 5 اپریل 2015 13:46
دہلی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خراب مالی صورتحال پر پی ایچ ایف کو فنڈز فراہم کرنے کی پیشکش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہاکی میں ایک بڑا نام ہے اور کئی مرتبہ وہ عالمی چیمپئن رہنے کے علاوہ کئی اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے لیکن بعض اطلاعات کے مطابق پی ایچ ایف مالی بحران کا شکار ہے جس پر ہمیں افسوس ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے مقابلے ہونے چاہئیں اور اس کیلئے رابطے جاری رہتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے سیکرٹری کو ایک خط بھجوایا ہے جس میں مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے ۔ پاکستان کو اولمپکس کا کوالیفائنگ راؤنڈ لازمی کھیلنا چاہیے اور فنڈز کی کمی کے باعث تربیتی کیمپ بند نہیں ہونا چاہیے ۔(جاری ہے)
پاکستان ہاکی کے کھلاڑیوں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری جاری رکھنی چاہیے ۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا میں پاکستان اور بھارت کا ہاکی میں بڑا نام ہے اور دونوں ممالک کے ہاکی کے فروغ کیلئے آپس میں رابطے اور تعاون جاری رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر اختر رسول نے وزیر اعظم نواز شریف سے قومی کھیل کو بچانے کی دردمندانہ اپیل کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.