زیارت، 4 دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کے لئے کوئٹہ منتقل

اتوار 5 اپریل 2015 11:37

زیارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) زیارت کے علاقے سنجاوی میں ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے 4 دہشت گرودں کی لاشیں شناخت کیلئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

سنجاوی کے علاقوں میں گذشتہ روز ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا اس دوران 2 خودکش بمبارسمیت 6دہشت گرد ہلاک ہوئے ، ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے 4دہشت گرودں کی لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔