کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز سات اپریل سے ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی میٹرک کے امتحانات کا آغاز سات اپریل سے ہورہا ہے،جس میں تقریباً تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ طلبا کے لیے چار سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک مرکز قیدی طالب علموں کے لیے سینٹرل جیل میں بھی بنایا گیا ہے۔ کراچی میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے کی۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس سال امتحانات میں تقریباً تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔طلباء کے لیے چار سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں طلبہ کے دو سو تئیس اور طالبات کے لیے ایک سو نوے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قیدی طلباء کے لیے ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل میں بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے ایک سو سترہ امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ العمل رہے گی۔

آٹھ مراکز امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے بنائے گئے ہیں امتحانات کی نگرانی کے لیے32اسپیشل و یجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔میٹرک بورڈ کی جانب سے دوران امتحان بجلی کی فراہمی کوبلا تعطل یقینی بنانے کے لیے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :