راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،آتش بازوں ،پتنگ بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،21ملزمان گرفتار ،منشیات اوراسلحہ برآمد ،مقدمات درج

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،آتش بازوں ،پتنگ بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے چرس، کھلی شراب،اسلحہ برآمد کرلیاگیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے عارف خان سے215گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے ناصر سے300گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے عارف مسیح اور جاوید سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے امجد خان سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے مرتضیٰ سے10بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے سعد افضل سے8لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے اختر عالم سے 1 پستول30بور اور9روند، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سلیمان سے 1 پستول30بور اور4روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد عثمان سے 1 پستول30بور اور5روند، تھانہ بنی پولیس نے قیصر رشید سے 1 پستول30بور،تھانہ روات پولیس نے وقاص مشتاق سے1 رائفل12بوراور30روند، نوازش سعید سے 1 کلاشنکوف اور60روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے بابر حسین سے 14پتنگیں اور1ڈور، تھانہ رتہ امرال پولیس نے یاسر محمود کی شادی پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں مصروف فہد شوکت، طارق حبیب ،عامر علی اور اویس کو قابوکرلیا، تھانہ وارث خان پولیس نے عبدالوحید اور ناصر سے چوری شدہ رقم مبلغ30ہزار روپے ، تھانہ سول لائن پولیس نے احسن سے چوری شدہ سلنڈر اور آئرن استری برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :