اڈیالہ جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اڈیلہ جیل میں سزائے موت کی سزاپانے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اکمل نامی قیدی کے خلاف تھانہ فتح جنگ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیاتھاجس پراسے سزائے موت کاحکم سنایاگیا،اکمل یرقان اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھا، جس کی ہفتے کے روزاچانک حالت غیرہوگئی،جسے فوری طورپرہسپتال لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکااورخالق حقیقی سے جاملا،جس کی موت کی وجہ دل کادورہ پڑنابتایاگیا،اکمل کاپوسٹ مارٹم کرنے کے بعداس کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :