راولپنڈی، جائیداد کے تنازعہ پرقتل ہونے والی صابرہ بی بی کیس کی سماعت13اپریل تک ملتوی

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )مدعی مقدمہ کی طبعیت ناساز ہونے پرجائیداد کے تنازعہ پرقتل کی جانے والی خاتون صابرہ بی بی کیس کی سماعت13اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے روبرو اڈیالہ جیل سماعت ہوئی،جہاں پر مدعی مقدمہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے،دوران سماعت ملزمان کے وکیل سردار اسحاق نے جرح کاآغازکیا،جہاں پرابھی جرح جاری تھی کہ اس دوران مدعی مقدمہ کی صحت اچانک خراب ہوگئی ،جس کی استدعاپرجرح کوروکتے ہوئے سماعت 13اپریل تک ملتوی کرد ی گئی ۔