بیس بیس سال تک کیسوں کے فیصلے نہ ہونا تکلیف دہ ہے،عوام کو انصاف نہ ملا تو ہمارا مقصد پورا نہیں ہوسکتا، ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ معاملات درست نہ کئے جاسکیں،کریمنل جسٹس میں پولیس کا کردار اہم ہے‘

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹجسٹس منظور احمد کا وکلا ء اور ججز سے خطاب

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف جلد فراہم ہونا چاہیے ، بیس بیس سال تک کیسوں کے فیصلے نہ ہونا تکلیف دہ ہے، عوام کو انصاف نہ ملا تو ہمارا مقصد پورا نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور احمد ملک نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا ء اور ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان احترام کا رشتہ ہونا چاہیے ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ انتظامیہ اور عدلیہ کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کے بجائے تعمیر کی جانب توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ معاملات درست نہ کئے جاسکیں،کریمنل جسٹس میں پولیس کا کردار اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :