Live Updates

تحریک انصاف نے الیکشن آفس کے گرد رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 22:28

تحریک انصاف نے الیکشن آفس کے گرد رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) تحریک انصاف کی جانب سے این اے 246 کے انتخابی آفس کے گرد رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیاگیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے یہ مطالبہ حلقہ این اے 246 میں انتخابی مہم کے دوران کسی بھی قسم کے ممکنہ تصادم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے الیکشن کیمپ پر دوبارہ حملہ کیا جاسکتا ہے لہذا انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کے روز بھی ںہ صرف پی ٹی آئی کے الیکشن آفس بلکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز یا فوج کو تعینات کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات