الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستا ن کابجلی کے خلاف کامیاب شٹرڈاوٴن اور پہیہ جام ہڑتال پر اظہار تشکر

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر و جماعت اسلامی ضلع سبی کے سابق امیر میر مظفر نذر ابڑو نے جماعت اسلامی کی اپیل پر بجلی کے خلاف کامیاب شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پر انجمن تاجران سبی،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،ہندو پنچائیت،رکشہ یونین،ہوٹل ایسوسی ایشن،کونسلران میر سلیمان جتوئی،محمد ایوب دہپال،وڈیرہ غوث بخش گورگیج،قبائلی ، سیاسی وسماجی شخصیات میر عبدالصمد خان مرغزانی ایڈوکیٹ،کاکا محمد جان دہپال ،ملک اکبر دہپال،میر حبیب الرحمن رند،میجر ائے کے شاہین،میر دلی جان جتوئی،عبدالصمد لونی سمیت اہلیان سبی سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سبی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا اور الحمداللہ سبی کے عوام کا احتجاج بارآور ثابت ہوا ہے اور کیسکو سبی کی جانب سے اب آئندہ 24گھنٹوں میں صرف چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی جس کا شیڈول بھی جلد جاری ہوگاجماعت اسلامی کی کی اپیل پر کامیاب احتجاج کے بعد سبی کے عوام کو16سے18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات مل گئی ہے جو یہاں کے عوام کی اتحاد و اتفاق اور منظم احتجاج کے بدولت ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تمام اہلیان سبی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک اجتماعی مسئلہ کے حل میں ہمارا ساتھ دیا۔