گورنر ڈاکٹر کی صحافیوں، فوٹو گرافرز، کیمرامین اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین

حکومت صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی توجہ ا ن کے مسائل کے حل کی جانب ہوتی ہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صحافیوں، فوٹو گرافرز، کیمرامین اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کی خدمات اور کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ با ت انہوں نے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ان سے ملاقات کرنے والے پی ایف یو جے اور کے یو جے کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔

وفد میں پی ایف یو جے کی ایف ای سی کے ممبران سید حسن عباس، مشتاق سرکی، نادرہ مشتاق، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی، جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی سینئر صحافی ساجد عزیز اور غریدہ فاروقی شامل تھیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہا ان کی توجہ ا ن کے مسائل کے حل کی جانب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کے یو جے کے ارکان کے لئے ہیلتھ انشورنس اور فلیٹوں کے معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ بذات خود اس معاملے کی نگرانی کریں گے۔

اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل امین یوسف نے پی ایف یو جے کے تحت ہو نیوالی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے حوالے سے گورنر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ کانفرنس نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطہ میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہو گی جس میں کئی ممالک کے مندو بین سمیت اندرون ملک سے بھی سینئر صحافی شرکت کریں گے۔ گورنر نے کانفرنس کا سرپرست اعلیٰ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :