بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر دلاور راجپوت کی دعوت پرمیرپورخاص آمد

نواز شریف حکومت عوام کی فلاح کے لئے بھرپور کام کررہی ہے۔جس کی بدولت آج ملک میں امن وامان کی صورتحال تبدیل ہے، ماروی میمن

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:18

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے ماروی میمن کی یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر دلاور راجپوت کی دعوت پرمیرپورخاص آمد ۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ٹول پلازہ پر پرتپاک استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں ڈویژنل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کے بعد راجپوت ہاؤس لایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے ماروی میمن کی ڈویژنل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سے ماہانہ وظیفہ لینے والی خواتین سے غیر قانونی کٹواتی کے خلاف سیکڑوں خواتین نے شکاتیوں کے انبار لگادیئے۔

(جاری ہے)

راجپوت ہاؤس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف حکومت عوام کی فلاح کے لئے بھرپور کام کررہی ہے۔

جس کی بدولت آج ملک میں امن وامان کی صورتحال تبدیل ہے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کی امدادی رقم میں اضافہ کیا اور اس کی شفایا ف کے لئے گوشہ ہیں تاکہ غریب مستحق خواتین کی رقم کو کوئی گھانہ سکے ۔اگر کوئی اس گھناؤنے عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔کسی کو ان غریب مستحق خواتین کی رقم کھانے نہیں دی جائے گی ۔

دلاور راجپوت ہمارے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر اور ڈویژنل کوآرڈینٹرپاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میرپورخاص کے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی کوآرڈینٹر خلیق الزمان انصاری اور پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام افسران بھی ہمراہ تھے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضلعی نگراں صدرسید لیاقت علی شاہ ، یوتھ ونگ کے فہیم راجپوت ، کارکنان اور سندھ پریس کلب کے صدر شہریارقریشی اور دیگر صحافی بھی بڑی تعداد موجودتھے ۔