صولت مرزا سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کیلئے نوٹیفکیشن جیل حکام کو موصول

7 ، 8 اور 9 اپریل کو دو بھائیو ں سمیت 5افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:14

مچھ ( آئی این پی) مچھ جیل میں پھانسی کے سزا کے منتظر مجرم صولت مرزا سے تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی نوٹیفکیشن کاپی جیل حکام کو موصول ہوگئی 7 ، 8 اور 9 اپریل کو دو بھائیو ں سمیت 5افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر صولت مرزا سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی جیل حکام کو موصول ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ جے آئی ٹی کے ساتھ تفتیش کے دوران مکمل تعاون کرے ۔

جے آئی ٹی کی ٹیم بہت جلد مچھ جیل کا دورہ کرکے صولت مرزا سے تحقیقات کرے گی ۔ صولت مرزا کو 30 اپریل کو پھانسی دی جائے گی اس سے پہلے دو بار تاریخ مقرر ہونے پر پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا ۔ دریں اثناء سینٹرل جیل مچھ حکام نے بتایا ہے کہ 7، 8 اور 9 اپریل کو 5مجرموں کو سزائے موت دی جائے گی جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے منتظر پانچ قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل حکام کو موصول ہوچکے ہیں جس کے بعد حکام نے سزا پر عمل درآمد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں انھوں نے بتایا کہ 7اپریل کی ساڑھے پانچ بجے زمان والد جعفر اور اسماعیل والد کمال خان 8اپریل کوامیر حمزہ والدلعل گل کو جبکہ 9اپریل علی گل والد علی بخش اور میرو والد علی بخش نامی مجروموں کو سزائے موت دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :