محبت سندھ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، ایاز لطیف پلیجو

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:12

حیدراباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر کی ہدایت پر قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں کاوفد انور سومرو، نوراحمد کاتیار، دوست علی کٹوہر، گل حسن کیرانو نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کواٹر پہنچ کر رینجرز کے اعلی اختیاروں سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کے قانون کے مطابق محبت سندھ ریلی کے ماسٹرمائینڈ حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا جائے۔

اور شہید غزالہ بتول صدیقی سمیت 14 کارکنان کے قتل کے گواہوں کی لسٹ ہوم ڈپارٹمینٹ، رینجرس اور پولیس کو فراہم کردی۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ محبت سندھ کے شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا، شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، کراچی میں دہشتگردوں نیں ہمیشہ خون کی ہولی کہیل کر معصوم بیگناہ لوگوں کا خون بہایا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں ان تمام بیگناہ لوگوں کے خون کا حساب لیے گے جن کو دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانا بنا کر قتل کیا ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بندوق کے زور والی سیاست کی ہے عوام کے دل بندوقوں سے نہیں جیتے جا سکتے، ملک کا عوام اب دہشتگردی کے راج کا خاتما چاہتا ہے۔

پرامن اردو بولنے والوں اور ایم کیو ایم میں اب فرق کرنا پڑے گا ایم کیو ایم نے اردو بولنے والے بھائیوں کے کندھوں پے بندوق چلا کر اپنے ذاتی اور گروہی مفادات حاصل کئیے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تمام زبانے بولنے والوں کو اب کراچی میں امن امان قائم کرنے کے لیئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :