ذوالفقارعلی بھٹوکی شہادت ملکی تاریخ کاایک ایساالمیہ ہے جو صدیوں تک نہیں بھلایاجائے گا،سرعدنان بلوچ

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی شہادت ملکی تاریخ کاایک ایساالمیہ ہے جو صدیوں تک نہیں بھلایاجائے گا،انہوں نے جان تو دے دی لیکن طاغوتی اور جابرانہ قوتوں کے سامنے اپناسرنہیں جھکایا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی PS,111کے صدر اور سندھ کونسل کے ممبر سرعدنان بلوچ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید قائدذوالفقارعلی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید بھٹو کی تمام سیاسی زندگی کا مقصد اپنے ملک پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بناناتھا، اور قوم کی ترقی کواس مقام تک لے جاناتھاجہاں ہرفرد کے پاس روٹی، کپڑااورمکان کے ساتھ ساتھ روزگار اور خوشحالی ہو، آج ملک میں جمہوریت کا استحکام شہید قائدعوام کے خون کے وسیلے سے ہے، آج اس جمہوریت کے پھل سے پوری قوم استفادہ کررہی ہے، 1973ء کے آئین سے آج ملک اور قوم مستفید ہورہی ہے جس پر ہم ہمیشہ شہید بھٹوکے مشکوررہیں گے۔