قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرکے کروڑوں عوام میں یکساں مقبول تھے،شاہجہان بلوچ

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) قائد جمہوریت فخرایشیاء شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی 36ویں برسی کے موقع پر لیاری سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے 4اپریل1979ء کو پاکستانی سیاست کا سیاہ ترین دن قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ وہ دن تھاجب ایک آمرنے پاکستان کے غریب عوام کی سچی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹوکا شمار 20ویں صدی میں جنوبی ایشیاء کے عظیم انقلابی رہنماؤں میں ہوتاہے جو بچپن سے ہی طبقاتی اونچ نیچ معاشرتی ناہمواریوں اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف تھے، وہ ایک ایسے عظیم رہنماتھے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرکے کروڑوں عوام میں یکساں مقبول تھے، اور دنیابھرمیں باالخصوص مسلم دنیاکے سربراہان مملکت انہیں خاص محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے، قائدعوام نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے، اور انہیں ان بنیادی حقوق روٹی کپڑااورمکان دلوانے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کی۔

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹوجیسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :