یمن سے محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ روانگی کیلئے تیار۔

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 22:07

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) یمن میں محصور 170 پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ روانگی کیلئے تیار ہے۔ ائیربس 310 اے کل یمن کے شہر صنعاء کیلئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کا طیارہ کل صنعاء ائیرپورٹ پر پہنچ کر وہاں سے 170 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس آئے گا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کو کل صنعاء میں لینڈنگ کروانے کیلئے نوفلائی زون کو کلئیر کروایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :