رابطہ عوام مہم جماعت اسلامی کوئٹہ اجتماع عام آج الفلاح ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:05

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا اہم اجتماع عام آج شام چاربجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ کوئٹہ منعقدہوگی اجتماع عام سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالکبیر کاکڑ ودیگر خطاب کریں گے جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان اور زونز کے ذمہ داران سے بروقت شرکت کی استدعاکی گئی ہے ۔