نیشنل پارٹی نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، میر دولت خان دیناری

ڈاکٹر مالک بلوچ کی حکومت نے صوبے میں امن و امان اور ترقی کی ایک نئے راہ متعین کی، سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی جھل مگسی

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:05

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) نیشنل پارٹی جھل مگسی کے جنرل سیکرٹری میر دولت خان دیناری نے کہا ہے ڈاکٹر مالک بلوچ کی حکومت نے صوبے میں امن و امان اور ترقی کی ایک نئے راہ متعین کر دی ہے نیشنل پارٹی نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان میں معیاری تعلیم اور صحت مند بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے صوبے کو ستاسٹھ سالوں سے پسماندہ رکھنے والوں اور عوام کا استحصال کرنے والے قوتوں کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی مونا واسع حکومت سے باہر ہونے کے باعث مچھلی کی طرح زندہ نہیں رہ سکتا ہے اور حکومت کی کامیاب کارگردگی کے بجائے الزام لگانا ان کا سیاسی شنودی اور عوامی ہمدردی کے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی حکموت نے قلیل مدت میں ستاسٹھ سالوں کے گند کو صاف کرنے کی ایک اچھی اور بہتر آغاز کیا ہے اور موجودہ حکومت کے بہترین اور عوام دوست اقدامات سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ اکٹر مالک بلوچ کی حکومت نے صوبے میں امن و امان اور ترقی کی ایک نئے راہ متعین کر دی ہے نیشنل پارٹی نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان میں معیاری تعلیم اور صحت مند بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام اور صوبے کو ستاسٹھ سالوں سے پسماندہ رکھا ہوا ہے عوام کی پسماندگی اور احساس محرومی اورعوام کا استحصال کرنے والے قوتوں کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ مونا واسع حکومت سے باہر ہونے کے باعث مچھلی کی طرح زندہ نہیں رہ سکتا ہے اور حکومت کی کامیاب کارگردگی کے بجائے الزام لگانا ان کا سیاسی شنودی اور عوامی ہمدردی کے سوا کچھ نہیں اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اس طرح کے سیاسی بیانات دینے اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :