وفاقی حکومت نے این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سندھ حکومت کو سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کی پیشکش کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 21:45

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 میں ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر سسندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ این اے 246میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جمہوری اقدار کے منافی ہے، ہر سیاسی جماعت کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اگر الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت دی گئی تو جلسے جلوسوں کیلئے بھی سیکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :