ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھے : شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 21:23

ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھے : شاہ محمود قریشی

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھے۔ پر تشدد کاروائیاں جمہوریت کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متحدہ نے اپنے ہی گورنر کی جانب سے طے کردہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو پر تشدد کاروائیوں سے باز رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کراچی کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن جلد تحقیقات مکمل کرکے تمام حقائق سے پردہ اٹھائے گا۔