پاکستان کو مضبوط کر نے کیلئے اقلیتوں کو انکا حق دینا ہو گا‘ تحر یک انصاف اقتدارمیں آکر تمام اقلیتوں کو قائداعظم کے افکار کے مطابق حقوق دے گی

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری سرور کامسیحی براداری کو ایسٹر کی مبارکبا د وپیغام

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کر نے کیلئے اقلیتوں کو انکا حق دینا ہو گا ‘تحر یک انصاف اقتدارمیں آکر تمام اقلیتوں کو قائداعظم کے افکار کے مطابق حقوق دیں گی ‘مسیحی براداری کو ایسٹر کی مبارکبا ددیتے ہوئے یقین دہانی کرواتے ہیں کہ تحر یک انصاف انکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز مسیحی برارداری کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور نے موجودہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے پنجاب میں مسیحی براداری کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا ہے لیکن آج ضرورت اس بات کی وفاقی او ر تمام صوبائی حکو متیں مسیحی سمیت تمام اقلیتی براداری کو قائداعظم کے افکار کے مطابق سہو لتوں کے فراہمی اور انکے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں اکر شک نہیں کہ اگر ہم نے پاکستان کو مضبوط اور خوشخال بنانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ تمام اقلیتوں کو ان کے مکمل حقوق دےئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :