نصیرآباد ، باباکوٹ میں رشتہ کے تنازعے پر مسلح افرادنے گھرمیں گھس کر 3 افرادکو قتل کردیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:17

نصیرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) نصیرآباد کے علاقے باباکوٹ میں رشتہ کے تنازعے پر مسلح افرادنے گھرمیں گھس کر تین افرادکو قتل کردیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی گرفتارکے لئے تلاش شروع کردایس ایچ اوباباکوٹ عبدالخالق زہری کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ پلانی میں رات گئے نامعلوم مسلح افرادنے رشتہ کے تنازعے پر مسلح افرادنے گھرمیں گھس کر امام الدین اس کے 15سالہ بیٹے حضوربخش ،اورپانچ سالہ بیٹی صغراں کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا وجہ رشتہ کا تنازعہ بتایا گیا ہے پولیس کے مطابق حملہ آورافرادکی تعدادآٹھ تھی جو موٹرسائیکلوں پر سوارتھے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی گرفتارکے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے نعشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :