Live Updates

این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں ، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے ،الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ضمنی الیکشن میں رینجرز کو الیکشن پرامن کرانے کیلئے اختیارات دیئے جاسکتے ہیں

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیان

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں ، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے اور اگر الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ضمنی الیکشن میں رینجرز کو الیکشن پرامن کرانے کیلئے اختیارات دیئے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں این اے 246 میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ انتظامیہ کا کام ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئین کے تحت اپنی سیاسی سرگرمیاں منعقد کرنے کیلئے سیکیورٹی فراہم کرے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو این اے 246 میں رینجر کو پرامن انتخابات کرانے کیلئے اختیارات دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں کے خلاف جو رویہ اختیار کیا جارہا ہے وہ جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات