پاکستان میں نجی شعبہ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بے انتہا ترقی کی ہے اورکئی سویونیورسٹیاں ہرسال لاکھوں طلباء میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں تقسیم کررہی ہیں ، چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کانووکیشن سے خطاب

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:52

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) معاشرہ کی ترقی کیلئے بنیادی اینٹ تعلیم ہے اوریہی ہمارے د ین اسلام کا پہلا پیغام تھا، پاکستان میں نجی شعبہ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بے انتہا ترقی کی ہے اورکئی سویونیورسٹیاں ہرسال لاکھوں طلباء میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں تقسیم کررہی ہیں ان خیالات کا اظہاراعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمدنے رفاہ یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رفاہ یونیورسٹی نے اپنے نویں کانووکیشن میں900طلباء وطالبات کوڈگریاں تقسیم کیں،40طلباء وطالبات کوگولڈ میڈل جبکہ ریاضی،فزکس اورفارمیسی کے شعبوں میں8ڈاکٹریٹ ڈگریاں بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر حسن محمد خان اور برادر اسلامی ملک ترکی کے سفیر بابرگرگون بھی شریک ہوئے،اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمدنے کہاکہ کسی معاشرہ کی ترقی کیلئے بنیادی اینٹ تعلیم ہے اوریہی ہمارے د ین اسلام کا پہلا پیغام تھا، پاکستان میں نجی شعبہ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بے انتہا ترقی کی ہے اورکئی سویونیورسٹیاں ہرسال لاکھوں طلباء میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں تقسیم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 10یونیورسٹیز کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکی بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی ترویج کیلئے پاکستان کے سرکاری ونجی اداروں سے تعاون کررہاہے۔پاکستان دیگروسطی اشیاء اورمسلم ممالک کے تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی یونیورسٹی بنانے کے پروگرام پرعمل کررہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ طلباء ہمارے مستقبل کی قیادت ہے،پاکستان ترقی کے مواقع سے بھراہواہے صرف اس صلاحیت کو استعما ل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تعلیم میں تو ترقی تو ہوئی ہے لیکن تربیت کی کمی رہ گئی ہے جس کے اثرات ہمارے معاشرہ میں نظر آتے ہیں ، ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرز انجینئرز اور پروفیشنلز موجود ہیں لیکن تربیت کی کمی ہے،سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء اچھے انسان اور زمہ پاکستانی بھی ہیں ،اسی تربیت کی کمی کی وجہ سے معاشرہ تقسیم کا شکارہے اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمدنے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کواعلیٰ فنی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اسلامی بنیادوں پرانکی تربیت کررہے ہیں کیونکہ یہ تعلیمی اداروں کی بنیادی زمہ داری ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے مسلمان اور پاکستانی تیار کریں،یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر حسن محمد خان نے اختتامی خطاب میں کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گذر رہاہے لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوترقی اور استحکام سے نہیں روک سکتی۔

متعلقہ عنوان :