ذوالفقار علی بھٹو عظیم عالمی رہنما تھے، تقسیم کے بعد پاکستان کو دوبارہ مستحکم کیا تھا : بلاول بھٹو

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 20:43

ذوالفقار علی بھٹو عظیم عالمی رہنما تھے، تقسیم کے بعد پاکستان کو دوبارہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کی تقسیم کے بعد اسے دوبارہ مستحکم کیا تھا۔بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو صحیح معنوں میں قومی جماعت بنایا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی ہی انتھک کوششوں کے باعث ہی 1974ءمیں عالمی لیڈروں کو لاہور میں اکٹھا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو انکے نانا تھے جنہیں آج کے دن ہی قتل کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کی تربیت انکے خون میں شامل ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی ادارے میں تعلیم حاصل کی ہے جہاں انکے نانا نے تعلیم حاصل کی تھی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ضیاءالحق کا دور تاریخ کا بدترین دور تھا جس میں ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا گیا تاہم ان کا مشن محترمہ بے نظیر بھٹو نے جاری رکھا لیکن بدقسمتی سے ان کی زندگی کو بھی جلد ہی ختم کر دیا گیا۔

ہمارا مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، ہم صوفی ازم کو ماننے والے ہیں، ہمیں سسٹم کو درست کرنا ہے اور یہی بھٹو کی جدوجہد رہی ہے، وہ پھر سے ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن دیکھنا چاہتے ہیں۔