پی پی ایچ آئی کے اقدامات سے صوبے کے 87فیصدعوام طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں، چیف ایگزیکٹیو آفیسرراشد رزاق

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:41

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرراشد رزاق نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے اقدامات سے صوبے کے 87فیصدعوام طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ادارے کی کاکردگی کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی پنجگور کے ضلعی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی پی ایچ آئی کے مقامی سربراہ عبدالحمید بلوچ اور دیگر موجود تھے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راشد رزاق نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سالانہ دس کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور وآگاہی کے بارے میں بھی کام کررہی ہے خصوصا خواتین کی بیماریوں کے حوالے سے ایم این سی ایچ کی بھی معاونت کررہی ہے جہاں دائیوں کی ٹریننگ کا اہتمام میں مدد دینا شامل ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اس وقت BHU19پی پی ایچ آئی کے تحت کام کررہی ہیں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات کرینگے پی پی ایچ آئی کے سربراہ نے کہا کہ ادارے میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنادیا گیا ہے اور تمام تعیناتیاں میرٹ کو مد نظر رکھ کر کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پنجگور کے کوٹے میں اضافہ آبادی کے تناسب کے مطابق کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی زچگی کے دوران شرح اموات جو سب سے ذیادہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس اہم مسئلے پر ذیادہ سے ذیادہ توجہ دیں بعد ازاں پی پی ایچ آئی کے سربراہ نے مختلف BHUکا دورہ کیا

متعلقہ عنوان :