سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سابق صدر علی محمد لاشاری کی دوسری برسی کی تقریب ایس ٹی پی ہاوٴس میں منعقد کی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سابق صدر علی محمد لاشاری کی دوسری برسی کی تقریب ایس ٹی پی ہاوٴس میں منعقد کی گئی ،تقریب سے دلمراد لاشاری، رسول بخش پٹھان، عبدالغفور تھیم، شمس الدین سومرو، عبدالنبی مگسی، نظام مستوئی، صاحب خان چانڈیو، راجہ خان لاشاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علی محمد لاشاری نے سندھ کے حقوق کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ علی محمد لاشاری جیکب آباد کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ان کو سندھ سے محبت تھی ، انہوں نے کہا کہ علی محمد لاشاری کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کرائی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :