بھارتی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیشکش۔
محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 20:24
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بدترین مالی بحران پر بھارتی ہاکی فیدریشن نے مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے مالی امداد کی پیشکش کردی ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی ہاکی فیڈریشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ پاکستان ہاکی کا انٹر نیشنل ہاکی کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے لہذا اگر پی ایچ ایف حامی بھرے تو بھارتی ہاکی فیڈریشن اپنے سپونسرز سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی معاونت کے سلسلے میں بات کرنے کو تیار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پچھلے 3 سال سے بدترین مالہ بحران کا شکار ہے جس کے سبب کھلاڑیوں کو ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقوم کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے اور کئی انٹرنیشنل دورے بھی ملتوی کیے گئے۔ فنڈز کی کمی کے باعث 2 دن قبل تربیتی کیمپ کو بھی ختم کردیا گیا تھا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے حکومت کو 50 کروڑ کے فنڈز کی منظوری کیلئے خط بھی لکھا گیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.