عوام ہوشیار رہیں اور شر پسند عناصر پر نظر رکھیں : ڈی جی رینجرز

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 20:10

عوام ہوشیار رہیں اور شر پسند عناصر پر نظر رکھیں : ڈی جی رینجرز

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی مذہبی وسیاسی مقامات پر جمع ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہوشیار رہیں اور شر پسند عناصر پرنظر رکھیں۔ کہیں بھی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری 1101پردیں ۔ڈی جی رینجرز کا مزیدکہناتھاکہ رینجرز اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے ہر جگہ سخت سے سخت چیکنگ کی جائے گی اور اس بار جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :