وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کا سبی میں یونیورسٹی کا قیام قابل ستائش اقدام ہے ، میر ناصر خان رند

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:05

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سنیئر رہنما میر ناصر خان رند نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے بلوچوں کی عظیم نامور شخصیت میر چاکر اعظم خان رند کے نام سے منسوب بلوچستان کے تاریخی شہر سبی میں یونیورسٹی کا قیام قابل ستائش اقدام ہے جس سے نہ صرف بلوچوں کے تاریخی ورثاء کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی حاصل ہو گی بلکہ کچھی سبی جھل مگسی نصیرآباد جعفرآباد سوئی ڈیرہ بگٹی صحبت پور و بلوچستان کے دیگر اضلاع کے پسماندہ علاقوں کے غریب خاندانوں کے بچے تعلیم جیسی نعمت سے بھی روشناس ہو نگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ا ن کے اقدامات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کہاکہ بلوچستان کے مٹھی بھر عناصر بلوچوں کی عظیم نامور شخصیت میر چاکر اعظم خان رند کے نام سے منسوب بلوچستان کے تاریخی شہر سبی میں بنائی جانے والی یونیورسٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت اقدام ہے جس سے بلوچوں اور پشتونوں کے درمیان نفرت کی سیاست کو جنم دینے کی مذموم کوشیش کی جارہی ہے اور کہاکہ ہم ایسے عناصر کو مشورہ دیتے ہیں بلوچوں کے علاقے میں ترقی کی راہ میں حائل ہونے کے بجائے علم دوستی کاثبوت دیتے ہوئے میر چاکراعظم خان رند یونیورسٹی کے خلاف فوری طور پر پروپیگنڈہ بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :