ضلع قصور میں ”خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام “کا(کل) افتتاح کیا جائیگا
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:57
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ”خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام “کاپنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں آج (بروز اتوار ) افتتاح کیا جائیگا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق کسانوں کی خوشحالی کیلئے پنجاب کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ”خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام “کا افتتاح ضلع قصور میں نظام پورہ ٹو بھالہ روڈ سے آج (5اپریل 2015ء )کو 12بجے دوپہر نظام پورہ اڈا قصور دیپالپور روڈ پر جلسہ عام میں کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ڈی سی او قصور ، ضلعی افسران ، میڈیا کے نمائندے اور عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔
ضلع قصور میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “کے تحت ضلع بھر کی 10دیہی سڑکیں منتخب کی گئی ہیں جن کی لمبائی 64.19کلو میٹر ہے اور اس منصوبہ کی کل لاگت 563ملین روپے ہے اور اس پروگرام کے تحت 10فٹ دیہی سڑکیں 12فٹ چوڑی کی جائیگی اور ٹی ایس ٹی کی بجائے کارپٹڈ ہونگی جس کی وجہ سے دیہی عوام کو آمد و رفت کی تیز رفتار سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.