عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری

یہ رقم اپنے گھروں کو واپس جانے والے افراد کی مالی امداد کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائے گی، ہر خاندان کو پینتیس ہزار روپے ملیں گے

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) وفاقی حکومت نے خیبر ایجنسی ، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کر دیئے ہیں واپس جانے والے ہر خاندان کو پینتیس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم اپنے گھروں کو واپس جانے والے افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائے گی۔واپس جانے والے ہر خاندان کو پینتیس ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔