Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام کا آرڈیننس جاری ہو چکا، تحریک انصاف کواسمبلیوں میں واپس آجانا چاہئے،اسحاق ڈار

بیان بازی جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ، کمیشن کو اپنا کام کرنے دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور معاشی حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں،ٹیکس ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کوبیانات دینے کی بجائے اسمبلیوں میں واپس آجانا چاہئے،بیان بازی جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ، کمیشن کو اپنا کام کرنے دیا جائے، ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور معاشی حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں۔

ہفتہ کو یہاں ٹیکس ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا آرڈیننس جاری ہوچکا ۔ حکومت عدالتی کمیشن کی تشکیل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید بیان بازی سے گریز کرے اور بیانات دینے کے بجائے اسمبلیوں میں واپس آئے اور قانونی اصلاحات میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بیان بازی عدالتی کمیشن پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے،جوڈیشل کمیشن کو اپنا کام کرنے دیا جائے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور معاشی حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں، 2017 تک ایس آر اوز کا اجرا مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور ریونیو میں کمی کے باجود بجٹ خسارہ نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کو اپنا کام کرنے دیا جائے ، پاکستان تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس آ جائے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح نمو13 فیصد رہی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شرح نمو کم ہونے کی بنیادی وجہ بنی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ٹیکس وصولیاں پندرہ سو اڑتیس ارب روپے تک کی گئی ہیں ، آئندہ بجٹ میں من پسند شعبوں کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات