چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دفتر میں تقریب کاانعقاد

پاکستان پوسٹ کی اہمیت آج بھی برقرار ہے ،اب تک 86 جی پی او کو کمپیوٹرائز کیا جا چکا ہے، فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ۔چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی حلیم قریشی جنرل منیجر جنگ گروپ اوراسٹیشن منیجر محمد اظہر تھے ا س موقع پر فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی اہمیت آج بھی برقرار ہے اب تک 86 جی پی او کو کمپیوٹرائز کیا جا چکا ہے آج کے تیز ترین دور میں پاکستان پوسٹ کی تیز ترین سروس، ارجنٹ میل سروس،فیکس منی آرڈر،الیکٹرانک منی آرڈر، ارجنٹ میل سروس کے ذریعے بھیجا گیا خط تیسرے دن تقسیم ہو جاتا ہے جبکہ لیکٹرانک منی آرڈر سے بھیجی گئی رقم چند منٹوں میں وصول کرنے والے کومل جاتی ہے اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ نے عوام کی سہولت کے لیے تمام ڈاک خانوں میں یوٹیلیٹی بل جمع کرانے کے لیے کاونٹر کھولے ہوئے ہیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سروس مہیا کی جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پوسٹ کی مختلف سروسز جن میں سیونگ بینک اکاونٹ کھلوانے کی سہولت،پوسٹ بکس کی سہولت، پاکستان آرمی پینشن اورپوسٹل پینشن ،پی ٹی سی ایل پینشن کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ پاکستان پوسٹ ہر سال بین الاقوامی مقابلہ خطوط نویسی کا انعقاد کرتا ہے جس میں 15 سال تک کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں اس مقابلے میں نمایاں کارکرد گی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعام سے نوازا جاتا ہے اس موقع پرچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے چیئرمین ولی محمد ، نائب صدر ملک ندیم کاسی،ژوب چیمبر کے صدر محمد صابر مندوخیل ، سیکرٹری منظور احمد کھوکھر، نسیم الرحمان خان ملاخیل،سید سلیم رضا ایڈوکیٹ، محمد نعیم ،عبداللہ جان، میر حسن کاسی ،وومن چیمبر کوئٹہ ڈویژن کی صدر آریانہ کاسی ،چئیر پرسن فرزانہ بلوچ اور تاجر برادری سے تعلق والے ارکان بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسرنے مہمان خصوصی حلیم قریشی جنرل منیجر جنگ گروپ کو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا البم پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :