تمبو، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام کو کمزور کرنے کیلئے آپریشن شروع کر رکھا ہے،امیر مولانا عبدالله جتک

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:34

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالله جتک میر نظام لدین لہڑی محمد فضل مینگل تحصیل تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوھاب رندنے کہاکہ مغربی ممالک ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں اسلام کو کمزور کرنے کیلئے دینی مدارس اور علماء کرام کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے علماء کرام کی آواز کو لوڈ اسپیکر کی بندش سے روکا نہیں جا سکتا ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس میں حضور ﷺ کی زندگی اور قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے ملک میں دہشت گردوں کا بھانڈا خود پھوٹ چکا ہے ایم کیوایم کے دفتر سے جو اسلحہ برآمد ہو ا ہے اور خطرناک ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ایسا عمل دینی مدارس میں ہوتا غیر ملکی اور ملکی میڈیا آگ لگا دیتا ان خیالات کا اظہار مجلس عاملہ وسماجی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے حافظ سعید احمد بنگلزئی مولانا در محمد پندرانی مولانا عطاء الرحمن حاجی عبدالصمد لہڑی اور عبدالقیوم رند بشیراحمد جمالی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اور ان کے رفقاء نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور پارلیمانی نظام سیاست کو مضبوط بنانے کیلئے قائد مولانا فضل الرحمن نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور کہاکہ مغربی ممالک کے ناپاک ارادوں کو الله پاک نے خود مٹی میں ملا دیا ہے غیبی مدد سے جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو کر مغربی قوتوں کی نیندیں حرام کردی گئیں ہیں اور کہاکہ بلوچستان میں جے یو آئی بری جماعت بن کر ابھری ہے جس سے مخالفین پریشان ہو چکے ہیں اور بلوچستان کے ساحل وسائل کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں بلوچستان کے قومی وسائل کے دفاع کیلئے جے یو آئی ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔